شاد باغ :منشیات فروش گرفتار ،لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد
شاد باغ پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کوگرفتار کر کےلاکھوں مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئیں۔ریکارڈ یافتہ ملزم عدنان عرف چٹا سے 3600 گرام چرس ،1030گرام آئس برآمد کرلی ،ملزم کو دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر منشیات سمیت گرفتار کیا۔ملزم عدنان عرف چٹا پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔