لاہور: متعدد ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز کے تبادلے
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہےجس کے تحت متعدد ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز کو نئی تعیناتیاں دی گئی ہیں۔
رانا وقاص اشرف کو لٹن روڈ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن تعینات کیا گیا, سب انسپکٹر محمد خرم کو میو ہسپتال سے انچارج چوکی لکھوکی لگایا گیا,سب انسپکٹر عمران چٹھہ شاد باغ سے انچارج چوکی میو اسپتال تعینات،عرفان گجر کو نولکھا سے تبدیل کر کے ایس ایچ او مغلپورہ مقرر کیا گیا,محمد نعمان کو چوکی انچارج سگیاں سے ایس ایچ او نولکھا تعینات کیا گیا۔
اس کے علاوہ سب انسپکٹر انتظار علی انچارج چوکی لکھوکی سے ایس ایچ او لٹن روڈ لگائے گئے، سب انسپکٹر رضوان غفار انچارج چوکی گلدشت ٹاؤن سے سگیاں تعینات، خرم اقبال انچارج چوکی میو ہسپتال سے چوکی لکھوکی تعینات، سب انسپکٹر عبدالرشید انچارج چوکی چلڈرن ہسپتال سے گلدشت ٹاؤن لگائے گئے، ادریس تھانہ رائیونڈ جنرل ڈیوٹی سے انچارج چوکی ٹھوکر نیاز بیگ تعینات، تنویر عمر کو چوکی ٹھوکر نیاز بیگ سے چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا اور سب انسپکٹر عمران اسلم تھانہ شاد باغ سے چوکی میو ہسپتال تعینات کیا گیا۔
Leave A Comment