تازہ ترین

غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں ، ون ویلنگ، کالعدم تنظیموں کا کھالیں  جمع کرنے ، سری پائے بھوننے پر  درجنوں  افراد گرفتار ہوگئے 

ڈی آئی جی آپریشنز   فیصل کامران نے بتایا کہ ون ویلنگ کرنے والے 9 افراد گرفتار کیے ، 8 مقدمات درج ہوئے،ون ویلنگ ہاٹ سپاٹس، ریکارد یافتہ ون ویلرز کی کڑی نگرانی کی گئی، ہوائی فائرنگ کی روک کے لیے مؤثر اور جامع حکمت عملی اپنائی گئی، ہوائی فائرنگ ہاٹ سپاٹ علاقوں، سوشل میڈیا پر پیشگی وارننگ جاری کی گئیں،غیر رجسٹرڈ تنظیموں کی کھالیں جمع کرنے پر 44 گرفتاریاں، 42 مقدمات درج ہوئے ، پابندی کے باوجود سری پائے بھوننے پر 77 افراد گرفتار کیے گئے ، خواتین کی حفاظت، چھیڑ چھاڑ کی روک تھام کیلئے سپیشل سکواڈ بنائے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب ویمن سائیکل سکواڈ،کوئیک رسپانس یونٹ تعینات رہے،پرانی دشمنی پر لڑائیاں روکنےکیلئے ہومی سائیڈ پری وینشن یونٹ متحرک رہا، ایچ پی یو نے متعلقہ تھانہ کی مدد سے پرانی دشمنی معاملات پر کڑی نظر رکھی، عید سے قبل اشتہاری و مفروران کی گرفتاری کی مہم چلائی گئی،رہائشی علاقوں میں دھواں یا تعفن پھیلانے کیخلاف سخت ایکشن لیا گیا،مویشی چوری پر فوری کارروائیاں، چوروں کو گرفتار کیا ، عید سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد سے بہترین نتائج ملے

 

 

 

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق خواتین کا تحفظ اولین ترجیح رہا،سکیورٹی کے ساتھ قانون شکنی پر بھی زیرو ٹالرنس پالیسی رہی، لاہور پولیس کا ہر جوان شاباش کا مستحق ہے، ڈسخت گرمی میں شہر کی حفاظت کرنیوالے ہمارے ہیرو ہیں، عوام کےتحفظ،پُرسکون عید یقینی بنانےمیں ہرپولیس جوان کاکردارہے،عوامی تعاون نے عید کو پُرامن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا،

 

Leave A Comment

Advertisement