بارشوں سے ملک بھر میں خواتین بچوں سمیت 45افراد جاں بحق
حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 45 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پنجاب میں 13، خیبرپختونخوا میں 21 سندھ میں 7 اور بلوچستان میں 4افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 23 بچے، 10 خواتین اور 12 مرد شامل ہیں۔اسی طرح بارشوں سے اب تک 68 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 26 بچے، 16 خواتین اور 26 مرد شامل ہیں، پنجاب میں حالیہ بارشوں سے 39 افراد ، خیبرپختونخوا میں 11 سندھ میں 16 اور بلوچستان میں 2 افراد زخمی ہوئے، بارشوں سے پنجاب میں 19 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں پچاس مقانات مکمل جب کہ 10 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے، بلوچستان میں دس مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
علاوہ ازیں این ڈی ایم اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے دوران ملک بھر میں 9 ریسکیو آپریشن کئے گئے، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ایک ، ایک آپریشن کیا گیا جب کہ مجموعی طور پر 135 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
Leave A Comment