تازہ ترین

صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے جمعرات کو جنرل ہسپتال لاہور کا بغیر کسی پروٹوکول کے اچانک دورہ کیا  جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں سے براہِ راست ان کے علاج و معالجے کے بارے میں دریافت کیا۔دورے کے دوران کسی بھی قسم کی رسمی کارروائی سے گریز کیا اور خاموشی سے علاج معالجے کے عمل کا مشاہدہ کرتی رہیں،انہوں نے مریضوں سے بات چیت کی، ان کے مسائل سنے اور طبی سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔دورے کے بعد مریم اورنگزیب نے ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی کارکردگی کو سراہا،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریاد حسین کے مطابق سینئر وزیر آدھے گھنٹے تک ایمرجنسی میں موجود رہیں اور انہوں نے مختلف یونٹس کا خود جائزہ لیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement