تازہ ترین

لاہور میں شاہدرہ کے علاقے عباس نگر میںحادثہ پیش آیا، جہاں ایک مکان کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ عتیق نامی شہری کے گھر پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 9 سالہ عائشہ اور 11 سالہ حسنین کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں 35 سالہ عتیق، 30 سالہ سمیرا اور 6 سالہ سلیمان شامل ہیں۔ حادثے کے وقت تمام افراد گھر کے اندر موجود تھے۔ واقعے کے فوراً بعد اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے میں دبے افراد کو نکالا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement