تاریخ تبدیل : پنجاب کا بجٹ 13کے بجائے 16جون کو پیش ہوگا
پنجاب کا بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی گئی، بجٹ اب 13جون کے بجائے 16 جون کو پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا ہے، پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ کی تیاری کے لیے کچھ اور وقت درکار ہے، اس لیے تاریخ میں تبدیلی کی ہے۔
Leave A Comment