اچھرہ میں وکیل کی مبینہ خودکشی، مالی دباؤ وجہ قرار
لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک وکیل نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت 50 سالہ ایڈووکیٹ عمران اصغر کے نام پر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق عمران اصغر اچھرہ میں ایک کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق وہ مالی لین دین کے دباؤ کا شکار تھا جو ممکنہ طور پر خودکشی کی وجہ بن سکتا ہے۔خودکشی کی اصل وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم اور مزید تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔
Leave A Comment