بارش:320سےزائدفیڈرزٹرپ کرگئے، بجلی کی فراہمی معطل
شہرمیں ہونیوالی بارش سےلیسکوکاترسیلی نظام متاثرہونےلگا،کمپنی کے320سےزائدفیڈرزٹرپ کرگئے۔فیڈرزپرٹرپنگ کی وجہ سےمختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔شہرکےکئی علاقوں میں گزشتہ 5گھنٹےسےبجلی بند ہے۔
لیسکو حکام کے مطابق مسلسل بارش کی وجہ سےبرقی لائنوں پرکام کرنےمیں لائن سٹاف کومشکلات کا سامنا ہے۔بارش کےدوران کام کرنےسےبرقی لائنزنقصان کاباعث بن سکتی ہیں۔