تازہ ترین

شیخوپورہ کے علاقے ننگل ساہداں کے قریب فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتولین میں لطیف سراء ایڈووکیٹ، رانا سفیان اور ایک راہ گیر شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ دو موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے کی، جو واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مریدکے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سفاک قاتلوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یہ واقع دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا ہے ابھی اصل حقائق سامنے نہیی آسکے۔

 

Leave A Comment

Advertisement