تازہ ترین

ڈولفن سکواڈ نے عیدالاضحی چاندرات سکیورٹی پلان تیار کرلیا،عیدالاضحی چاند رات  ون ویلرز کیلئے 97 ٹیموں پر مشتمل خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیا، ڈولفن سکواڈ لاہور بھر میں ویلنگ کے مخصوص و پسندیدہ سپاٹس کو کور کریں گے۔ شہریوں کو حادثات ومنچلوں کی ہلڑ بازی سے محفوظ رکھنے کیلئے اہم شاہراہوں کی نشاندہی کر لی گئی۔ شہر کے 54 سے زائد فیورٹ پوائنٹس پر ڈولفن و پی آر یو ڈیوٹی انجام دیں گے۔ایس پی ڈولفن  کا کہنا تھاکہ ون ویلنگ سپیشل سکواڈ کیساتھ ساتھ روٹین کی پٹرولنگ معمول کے مطابق چلے گی۔ون ویلنگ کے تدارک کیلئے ڈویژن وائز ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔چھوٹی بڑی مارکیٹوں شاپنگ مالز و تمام کسٹمرز کو بھر پور سکیورٹی فراہم کریں گے۔بزرگ، بچوں اور خواتین کی حفاظت کے لیے فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کی ٹیمیں بھی فیلڈ میں موجود ہیں۔ شہریوں کے جان واملاک کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت آپ کے ساتھ موجود ہیں۔ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیمیں عوام الناس کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ ڈولفن، پی آر یو کی ٹیمیں شہر بھر میں امن وامان اور عید سپیشل کے حوالے سے پٹرولنگ کریں گی۔ڈولفن سکواڈ اپنے جواں جذبے، ہمت، عزم و استقلال، حب الوطنی کے جذبے سے سر شار ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement