تازہ ترین

اشتہاری و مفروران کو پکڑنے میں روکاوٹ بننے والا ٹرانسپورٹر گرفت میں، نیازی بس سروس جعلی شناختی کارڈز پر مسافروں کی انٹری کرتے پکڑی گئی۔8 جعلی شناختی کارڈوں پر پوری بس کے مسافروں کی انٹری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، پولیس کی بروقت کارروائی، تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا، قانونی کاروائی جاری، اشتہاری و مفروران کی گرفتای کے لیے ٹریول آئی سافٹ وئیر استعمال ہوتا ہے۔

 ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ نیازی بس سروس پر ٹریول آئی سافٹ وئیر میں جعلی انٹریاں کی جا رہی تھیں، اشتہاری و مفروران عید کے دنوں میں آبائی گھروں کو سفر کرتے ہیں،ٹریول آئی سافٹ وئیر کی مدد سے اشتہاریوں، مفروران کو پکڑا جاتا ہے،دیگر صوبوں کے بیشتر افراد نیازی بس سروس کا استعمال کرتے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement