ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان
وفاقی حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہےاورباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، سرکاری قیمت 241روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2838روپے مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فی کلو قیمت میں 5روپے کمی اور سلنڈر کی قیمت میں 55روپے کمی کردی گئی ہے۔ ایل پی جی 245 روپے فی کلو کی جگہ 241 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر2893روپے کی جگہ2838روپے اور کمرشل سلنڈر 11130 روپے کی جگہ 10920روپے میں دستیاب ہوگا۔ ایل پی جی کے غریب دکان داروں کے خلاف کارروائی بند کی جائے، دکاندار ایل پی جی گھر پر نہیں بناتا لہٰذا حکومت پلانٹ سے سرکاری قیمت کو یقینی بن
Leave A Comment