یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹے کی سنگین قلت
شہر کے یوٹیلٹی سٹوروں پر غریب طبقے کی سننے والا کوئی نہیں یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹے کی سنگین قلت برقرار ہے ۔کم آمدنی والا طبقہ دو وقت کی روٹی کیلئے خوار ہونے لگا ۔وفاق نے غریبوں کو ریلیف دینے والے ادارے یوٹیلیٹی سٹورز کو اشیا خوردونوش کی سپلائی انتہائی سست کر رکھی ہے شہر لاہور کے مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قلت دیکھی جارہی ہے اکثر وبیشتر یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا دستیاب نہیں اور جن سٹوروں پر موجود ہے وہاں آٹے کی مقدار نہایت کم ہے ۔جو طلب کے مقابلے میں کافی کم ہے .
دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹوروں کے ملازمین کو اپریل کی بقایا آدھی تنخواہ بھی نہیں مل سکی ۔روان ماہ میں ملازمین کو اپریل کی آدھی تنخواہ ملی تھی ۔بقایا تنخواہ نہ ملنے سے ملازمین کے لئے گھر چلانا مشکل ہوگیا ملازمین نے وفاقی حکومت سے بقایا جات کی ادائیگی جلد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Leave A Comment