لاہور؛ بہن کوقتل کرکےخود کشی کا ڈرامہ رچانے والا سفاک بھائی گرفتار
شاد باغ میں بہن کوقتل کرکےخود کشی کا ڈرامہ رچانے والا سفاک بھائی گرفتار، شاد باغ پولیس خودکشی کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی۔لاش کو مشکوک جانتے ہوئے شاد باغ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا،ایس پی کا کہنا تھا کہ لاش کے چہرے اور گردن پر تشدد کے نشانات پائے گئے،شاد باغ پولیس نے بھائی کو مشکوک جانتے ہوئے تفتیش شروع کی۔ ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا سب سچ اُگل دیا،ملزم نے بہن کو الماری سے پیسے چرانے کے شبہ پر قتل کیا،مقتولہ کے چہرے پر ناخنوں اور گلے پر رسی کے نشانات تھے۔
Leave A Comment