کوٹ مومن سے لاپتہ ہونے والی 2 طالبات لاہور سے مل گئیں
سرگودھا میں کوٹ مومن سے لاپتہ ہونے والی 2 طالبات لاہور سے مل گئی ہیں۔اے ایس پی کے مطابق لاہور میں لاپتہ طالبات کی موجودگی کا علم ہونے پر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے انہیں تلاش کیا گیا۔طالبات کا کہنا ہے کہ والدین ان پر سختی کرتے تھے، تفتیش کے دوران ان کے اغوا کے شواہد نہیں ملے ہیں۔طالبات کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Leave A Comment