پنجاب پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن, 2ملزمان گرفتار
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران ملزمان ارسلان عرف کاکا اور اویس کو منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان سے ڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس اور 120 گرام آئس برآمد کی گئی۔ایس پی کینٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں دونوں ملزمان نے نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Leave A Comment