تازہ ترین

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں طوفان سے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب بھر میں آندھی و طوفان میں 8 شہری جاں بحق اور 45 زخمی ہوئے ہیں۔ جہلم میں 3، راولپنڈی، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ اور میانوالی میں ایک ایک شہری جاں بحق ہوا ہے۔ اموات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور لوگوں کے غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث واقع ہوئی ہیں۔ لاہور میں درختوں کے گرنے اور سولر پینلز کو نقصان کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب کی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement