تازہ ترین

لاہورپولیس نے قربانی کےجانوروں کی چوری میں ملوث عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔یکم مئی سےاب تک مویشی چوری کے 113 ملزمان گرفتار کر  کے 79 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ترجمان لاہورپولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن سے مویشی چوری کے20 ملزمان گرفتار کیےگئے۔صدر سے28 اور کینٹ سے20ملزمان گرفتارکیےگئے۔اسی طرح ماڈل ٹاؤن 23، سٹی 19اور سول لائنز سے3 مویشی چوروں کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔سی سی پی او کے مطابق قربانی کے جانوروں کی چوری کی روک تھام کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ۔سی سی پی او نے ہدایت کی کہ لاہورمیں قائم کی جانیوالی مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔مویشی منڈیوں میں اہم مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کی جائیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement