لاہور : شادباغ پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیت گینگ 8 گھنٹوں میں گرفتار
شادباغ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے متحرک ڈکیت گینگ کو صرف 8 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ دو افراد پر مشتمل یہ گروہ علاقے میں وقفے وقفے سے وارداتیں کر رہا تھا اور شہریوں کو لوٹ کر رفوچکر ہو جاتا تھا۔ ملزمان نے حال ہی میں ایک شہری سے موبائل فون اور نقد رقم چھینی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واردات کے فوراً بعد ایس پی سٹی کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں دھر لیا۔ملزمان ہر واردات کے بعد سیدھے اپنی رہائش گاہ پہنچتے اور وہاں لوٹا گیا مال آپس میں تقسیم کرتے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز، نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم جتنا بھی شاطر کیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ گرفتار ملزمان نے شادباغ سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔گرفتاری کے دوران ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش بھی کی تاہم پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔
Leave A Comment