لاہور: مویشی چور گینگ کے دو ملزمان گرفتار
لاہور میں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہیئر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری میں ملوث ایک سرگرم گینگ کے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار افراد میں گینگ کا سرغنہ اور اس کا قریبی ساتھی شامل ہیں،کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 39 لاکھ روپے مالیت کی 5 بھینسیں، قیمتی موبائل فونز، 3 لاکھ روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔یہ ملزمان شہریوں کے مال مویشی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔
دورانِ تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے لاہور پولیس پرعزم ہے اور ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Leave A Comment