تازہ ترین

آئی جی پنجاب نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔آئی جی پنجاب نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور دیگر اہم مقامات کی مکمل سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے معاشرتی اصلاح اور امن و انصاف کی فراہمی میں ممبر و محراب کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔انہوں نے ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ نمازِ جمعہ کے موقع پر علاقائی مساجد کا دورہ کریں اور نماز کے بعد شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر حل کریں۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلام کی روح اور تعلیمات کے مطابق مساجد کو کمیونٹی سے رابطے کا مرکز بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کی پولیس تک رسائی آسان بنائی جا سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے کی اصلاح اور ترقی میں مساجد کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ سینئر افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مساجد کے ذریعے شہریوں کے دروازے پر جا کر ان کے مسائل سنیں اور ان کا ازالہ کریں۔آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو یہ بھی تاکید کی کہ شہریوں کو پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات سے آگاہ کیا جائے تاکہ عوام میں اعتماد اور تعاون کا ماحول فروغ پائے۔

Leave A Comment

Advertisement