لاہور: اپنے ہی گھر سے چوری کے الزام میں خاتون اور اس کا دوست گرفتار
لاہور میں اپنے ہی گھر سے چوری کے الزام میں خاتون اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میانوالی میں واردات کر کے لاہور پہنچے تو بابو صابو ناکے پر پکڑے گئے۔ خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر گھر میں چوری کی۔ خاتون اور اس کے دوست سے 3 تولے زیورات اور 6 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار خاتون اور اس کے دوست پر میانوالی میں مقدمہ درج ہے۔
Leave A Comment