تازہ ترین

شیخوپورہ میں ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر چودھری سٹاپ کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں، واقعے کے بعد رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement