پنجاب پولیس کا ٹیسٹ: اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے 4 افراد گرفتار
ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے 4 امیدواروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سید حماد عابد کی قیادت میں ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کا عمل شفافیت کی بنیاد پر جاری ہے، ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلے میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے 4 امیدواروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا، بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا، بھرتی میں دیانت داری، شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار کو ترجیح دی جائے گی، ہمارا مقصد ایسے اہل اور فرض شناس افراد کا انتخاب کرنا ہے جو قوم کی خدمت اور عوام کے تحفظ کے جذبے سے سرشارہوں۔
Leave A Comment