تازہ ترین

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے جہاں 6 فلڈ لائٹس ٹاورز کی لائٹس اتارنے کا کام مکمل ہوگیا، ٹاور پر جدید ایل ای ڈی لائٹس لگائی جائیں گی۔6 ٹاورز میں سے 3 کی لائٹس اتارنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ تین ٹاور کی لائٹس اتارنے کا کام جاری ہے، ٹاورز پر اب جدید ایل ای ڈی لائٹس لگائی جائیں گی، نئی لائٹس بھی جلد لگانے کا کام مکمل کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔قذافی سٹیڈیم میں دو جدید سکرینیں بھی نصب کی جائیں گی، سٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ کا کام بھی تکمیل کی جانب گامزن ہے، اپ گریڈیشن کا کام 50 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل کرنے کے لیے ڈیڈ لائن 31 دسمبر 2024 تک کی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement