آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ناقص پرفارمنس پر سینئر منیجر کے عہدے سے فارغ ہونے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں دوبارہ انٹری ہوگئی۔وہاب ریاض کو ڈومیسٹک چیمپئنز ایونٹس کے معاملے دیکھنے کی ذمے داریاں دینے کا امکان ہے، پی سی بی میں ایک بار پھر سابق ٹیسٹ کرکٹر کی واپسی متوقع ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض چیمپئنز کپ کے سپروائزر ہوں گے، سابق سنئیر مینجر و سلیکٹر وہاب ریاض چیمپئنز کپ کے مینٹورز کے ہیڈ کا چارج بھی سنبھالیں گے۔

دوسری جانب محمد یوسف کے بیٹینگ کوچ این سی اے کا استعفی قبول کرنے یا نہ کرنے بارے تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔محمد یوسف نے کوچنگ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوتے ہوئے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھیج دیا ہے تاہم پی سی بی کی جانب سے محمد یوسف کا استعفیٰ منظور ہونا باقی ہے۔

 

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے بعد وہاب ریاض کو قومی ٹیم کے سینئر مینیجر کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement