چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مؤقف کی تعریف کرنی چاہیے: محمد عامر
پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مؤقف کی تعریف کرنی چاہیے۔محمد عامر نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کوئی ابھی پاکستان کو نہیں ملی، اس کا بہت پہلے فیصلہ ہوچکا تھا، پاکستان نے گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن کے لیے بہت پیسہ لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ اتنا پیسہ لگائیں اور ایک ٹیم اٹھ کر نہ کھیلنے کا اعلان کر دے اور کہے ٹورنامنٹ ملتوی ہو جانا چاہیے، نہ کھیلنے اور ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کے لیے کوئی وجہ بھی تو ہونی چاہیے۔
محمد عامر نے کہا کہ ابھی انگلینڈ اور بنگلادیش کی ٹیمیں پاکستان میں کھیل کر گئی ہیں، انکار کے لیے آپ کو مضبوط وجوہات بیان کرنا پڑتی ہیں اور وجہ تو اس وقت کچھ بھی نہیں ہے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر آپ نے اسے انا کا مسئلہ بنایا ہوا ہے تو وہ آپ کی ہونی چاہیے اور اس کو الگ رکھیں، اگر آپ کھیلنا چاہتے ہیں تو کھیلیں پاکستان کی میزبانی بڑی اچھی ہوتی ہے۔محمد عامر نے کہا کہ میں قصور وار آئی سی سی کو قرار دوں گا، یہ سب کچھ ان کی وجہ سے ہوا ہے، اگر کوئی نہیں کھیلنا چاہتا تو اس کی جگہ کوئی اور ٹیم شامل کرلیں ٹورنامنٹ کرائیں۔
Leave A Comment