تازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو لکھے گئے خط کے مندرجات منظر عام پر آ گئے ہیں ۔ آئی سی سی کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیاہے کہ  بھارتی کرکٹ بورڈ نے انہیں کب یہ اطلاع دی کہ انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان میں ہونے والی چیمپینز ٹرافی میں شرکت نہیں کر پائے گی۔کیا بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو اپنے انکار سے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے۔خط میں کہا گیاہے کہ اگر بھارت نے تحریری طور پر پاکستان آنے سے معذرت کی ہے تو اس کی کیا وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ خط میں سوال کیا گیا کہ آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ٹیم بھیجنے سے انکار پر اسکی جانب سے کیا جواب دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ان تمام سوالات کے جواب لینے کے بعد قانونی مشورہ کرے گا۔ پی سی بی جواب آنے پر حکومت سے گائیڈنس لے گا تا کہ آئندہ کالائحہ عمل ترتیب دیا جاسکے، اگر بھارت واقعی اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں بھیجتا اور آئی سی سی بھارتی انکار کو تسلیم کر لیتا ہے تو پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔ پی سی بی نے آئی سی سی سے انڈین کرکٹ بورڈ کی پاکستان آنے سے تحریری معذرت کی کاپی بھی مانگی ہے تا کہ ان وجوہات کا جائزہ لیا جا سکے جن کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement