جنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 233 رنز سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ڈربن میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے دن 516 رنز کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 282 رنز بناسکی ہے، دنیش چندی مل 83 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔دھننجا یا ڈی سلوا 59، کوشل مینڈس 48، اینجلیو میتھیوز 25 ،پتھم نیسانکا 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔جنوبی افریقا کے مارکویانسن نے دوسری اننگز میں 4 جبکہ میچ میں مجموعی طور پر 11وکٹ لیں۔ کگیسو رباڈا، کیشو مہاراج اور کوٹزے نے 2، 2 وکٹ حاصل کیں۔ جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 191 رنز بناکر پویلین لوٹی تھی جبکہ سری لنکا کی ٹیم پہلی باری میں 42 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔جنوبی افریقا نے دوسری اننگز 5 وکٹ 366 رنز پر ڈکلیئر کی اور سری لنکا کےلیے 516 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement