تازہ ترین

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے زوفشاں ایاز کو کپتان اور کومل خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔عریشہ انصاری، فضا فیاض، ماہم انیس، راویل فرحان، علیزہ مختیار، قرۃ العین، روزینہ اکرم، طیبہ امداد، فاطمہ خان، ہانیہ احمر، ماہ نور زیب اور شہر بانو کے نام بھی 15 رکنی سکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان گروپ اے کا پہلا میچ 15 دسمبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان اگلے روز نیپال کے خلاف کھیلے گا۔

گروپ بی میں بنگلا دیش، سری لنکا اور میزبان ٹیم ملائشیا شامل ہیں، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپرفور مرحلے میں کوالیفائی کریں گی، 6 ٹیموں کا ٹورنامنٹ 15 سے 22 دسمبر تک کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement