زمبابوے میں موجود پاکستان ٹیم میں شامل فاسٹ باؤلرز شاہنواز دھانی اوراحمد دانیال سیریز کے آخری میچ سےباہر ہو گئے ۔ زمبابوے میں موجوداحمد دانیال کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا، شاہنواز دھانی کو ٹریننگ کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگی ہے۔ان دونوں کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان شامل کو ٹیم میں شامل کر لیا گیاہے۔دونوں کھلاڑی جمعرات کو سیریز کے فیصلہ کن میچ کے سلیکشن کے لیے دستیاب ہونگے۔عباس آفریدی اور جہانداد خان ٹی 20 سکواڈ کا بھی حصہ ہیں۔ٹی 20 سیریز میں احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کی ٹیم میں شمولیت متو قع ہے ۔

Leave A Comment

Advertisement