تازہ ترین

پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 118 رنز کا ہدف دے دیا۔قبل ازیں قومی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہوبارٹ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے کیا لیکن صاحبزادہ فرحان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ حسیب اللہ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دوسرے ٹی 20 میں ففٹی سکور کرنے والے عثمان خان صرف 3 رنز بنا سکے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 9 گیندوں پر صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سابق کپتان بابر اعظم 41 رنز بناکر ایڈم زمپا کی گیند پر کلین بولڈ ہو کر چلتے بنے، عرفان خان نیازی کی قسمت نے ساتھ نہ دیا اور 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے جبکہ عباس آفریدی محض ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔پاکستان کی 116 رنز پر یکے بعد دیگر 8ویں اور نویں وکٹ گری، شاہین آفریدی 16 جبکہ جہانداد خان 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

شاہینوں کو آج کینگروز سے وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے، 3 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔قومی ٹیم میں آج دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کپتان محمد رضوان کو آخری ٹی 20 میں آرام دیا گیا ہے اور انہیں کوئی انجری نہیں ہے، رضوان کی جگہ آج کے میچ میں سلمان علی آغا کپتانی کر رہے ہیں تاہم حسیب اللہ وکٹ کیپنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان کا ڈیبیو ہوا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement