تازہ ترین

آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کی سیریز میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 7 کھلاڑی آسٹریلیا روانہ ہوگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم اسکواڈ کا پہلا حصہ آسٹریلیا روانہ ہوگیا، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براستہ دبئی 7 کھلاڑیوں نے میلبرن کے لیے اڑان بھری۔آج جو کھلاڑی آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوئے ہیں ان میں بابر اعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ٹیم کے دیگر کھلاڑی کل بروز منگل 29 اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گے جبکہ پاکستان کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن 28 اکتوبر کو میلبورن میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر، دوسرا 8 نومبر جبکہ تیسرا ون ڈے 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اسی طرح پہلا ٹی20 میچ 14 نومبر، دوسرا ٹی20 میچ 16 نومبر اور تیسرا ٹی20 میچ 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement