آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 147رنز کا ہدف دے دیاہے ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر مقرررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنائے جس میں اوپننگ پر آنے والے مییتھو اور جیک فریزر نے پاکستانی باولرز کی دھنائی شروع کر دی لیکن جیک فریزر 9 گیندوں پر 20 رنز بنا کر حارث روف کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ ان کے بعد آنے والے جوش انگلیسز بھی حارث روف کی گیند کا نشانہ بنے اور صفر پر ہی پولین لوٹ گئے ۔ میتھیو 17 گیندوں پر 32 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔گلین میکسویل 21 مارکس سٹونس 14 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ٹم ڈیوڈ 18 رنز بنا کر حارث روف کی گیند کا نشانہ بنے اور پولین لوٹ گئے ۔زیویر بارٹلیٹ 5 رنز پر حارث روف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث روف نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ سفیان آفریدی نے 2 اور عباس آفریدی نے 3 وکٹیں  حاصل کی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور حسیب اللہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement