تازہ ترین

پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں انگلینڈ کے 24 رنز پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی برتری تاحال 57 رنز ہے۔انگلش ٹیم کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گری، بین ڈکٹ کو 12 رنز پر ساجد خان نے آؤٹ کیا، اسی سکور پر دوسری وکٹ بھی 15 گری جبکہ تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر اولی پوپ تھے جو ایک رنز بناکر نعمان علی کا شکار بن گئے۔پاکستان کی طرف سے نعمان علی نے 2 جبکہ ساخد خان نے 1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 344 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یوں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 77 رنزکی برتری حاصل کرلی۔نائب کپتان سعود شکیل نے 134 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ساجد خان 48 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔آج کھیل کا آغاز کپتان شان مسعود اور سعود شکیل نے کیا تاہم کچھ دیر بعد پاکستان کی چوتھی وکٹ 99 رنز پر گر گئی جب شان مسعود 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 151 رنز پر گری جب محمد رضوان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں پر 73 رنز بنالیے تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے تمام 10 وکٹیں سپنرز نے لی تھیں۔ ساجد خان نے انگلینڈ کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ لی تھی۔انگلش بیٹر جیمی اسمتھ نے 89، بین ڈکٹ 52 اور گس ایٹکنسن نے 39 رنز بنائے تھے۔v

Leave A Comment

Advertisement