تازہ ترین

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ فخر زمان، افتخار احمد، محمد عامر، شاداب خان بڑے کھلاڑی ہیں، ان کی کمی آسانی سے پوری نہیں ہو سکتی۔برسبین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوہے محمد رضوان نے کہا کہ جب آپ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے ہیں تو چیلنجز تو آتے ہیں، آسٹریلیا میں آسٹریلین کنڈیشن میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پلیئنگ الیون پر بات ہوئی ہے، جو ٹیم کے لیے بہتر ہو گا وہ فیصلے کریں گے، میں ہمیشہ مشورے کے ساتھ کھیلتا ہوں۔کپتان نے کہا کہ کوچ جیسن گلیسپی ہارڈ ورک کرتے ہیں، وہ ٹیم کو جوڑ کر رکھتے ہیں، آسٹریلیا میں ہمارا ہر فاسٹ بولر خوب انجوائے کرتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بورڈز کے فیصلے ہیں کہ کیا کرنا ہے، کیا نہیں، امید ہے بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement