تازہ ترین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ہنگامی میٹنگ طلب کرلی۔میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ہنگامی میٹنگ 26 نومبر کو طلب کی ہے۔میٹنگ میں بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبران شریک ہوں گے، اس دوران چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس ورچوئل ہوگا، جس میں تمام بورڈ زممبرز بھی شریک ہوں گے، جس میں بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کے انکار پر گفتگو ہوگی۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق میٹنگ میں شیڈول، فارمیٹ، گروپ اسٹیج کے مقابلے، پاک بھارت میچ پر بات ہوگی، ایونٹ کے ہائبرڈ ماڈل کی صورت میں سیمی فائنلز، فائنل کے انعقاد پر بات چیت ہوگی۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement