تازہ ترین
Latest

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی منگل کو چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ہنگامی بورڈ میٹنگ شیڈول نہیں ہے۔آئی سی سی ذرائع نے بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کر دی۔  چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول، ہائبرڈ ماڈل اور بھارتی انکار کے معاملات پر کوئی میٹنگ اب تک طے نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا نے کچھ روز قبل 26 نومبر کو آئی سی سی کی ہنگامی بورڈ میٹنگ کی خبر نشر کی تھی۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبران شریک ہوں گے، اس دوران چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پی سی بی پہلے ہی ایسی کسی میٹنگ سے لاعلمی ظاہر کر چکا تھا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement