افغانستان اے نے سری لنکا کو شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا ءکپ جیت لیا۔فائنل میچ کا ٹاس سری لنکا اے نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، سری لنکا اے نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ایک موقع پر سری لنکا اے کی آدھی ٹیم 65 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی ، اس موقع پر ساہان نے ناقابل شکست 64 رنز بنائے اور ٹیم کا سکور 133 رنز تک پہنچا دیا۔جواب میں افغانستان اے کا آغاز بھی اچھا نہ تھا ، پہلی ہی گیند پر زبید اکبری کلین بولڈ ہوگئے لیکن صدیق اللہ اتل کے شاندارناقابل شکست 55 رنز کی بدولت افغانستان اے نے مطلوبہ ہدف11 گیندوں قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

Leave A Comment

Advertisement