نیوزی لینڈ نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملا دیا،بھارت ہوم گراؤنڈ میں کیویز کیخلاف پہلی بار ٹیسٹ میں وائٹ واش ہو گیا۔نیوزی لینڈ نے بھارت کو 3ٹیسٹ کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا،نیوزی لینڈ نے تیسری ٹیسٹ میں بھارت کو 25رنز سے شکست دے دی،147رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 121رنز پر ڈھیر ہو گئی،تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں روہت شرما11، شبھمن گل اور  ویرات کوہلی ایک ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے، نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے 6اور گلین فلپس نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

Leave A Comment

Advertisement