تازہ ترین

چمپینز ٹرافی کے انتظامات کا جائرہ لینے کے لیے آئی سی سی کا وفد اگلے ہفتے پاکستان آئے گا۔   وفد کا 10 سے 12 نومبر تک  دورہ لاہورکے شیڈول کا پلان ہے، چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کچھ افراد کے پہلے پاکستان آنے کا بھی امکان ہے۔وفد کی موجودگی میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد بھی ہو گا،جس میں ممکنہ طور پر میگا ایونٹ کے شیڈول اور دوسری تفصیلات کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ  چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول ممبر ممالک سے پہلے ہی شیئر کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی اگلے سال 19 فروری سے پاکستان میں شیڈول ہے۔ میچ لاہور،کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

Leave A Comment

Advertisement