آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان بورڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ انجری کا شکار ہو کر دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔کرکٹ آسٹریلیا نے اس بارے میں اعلان کیا ہے کہ شین ایبٹ اور برینڈن ڈوگیٹ کو آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے تاکہ ہیزل ووڈ کی کمی پوری کی جا سکے۔جوش ہیزل ووڈ ایڈیلیڈ میں ٹیم کے ہمراہ موجود رہیں گے۔ 

واضح رہے کہ بورڈر گواسکر ٹرافی کا دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ 6 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا۔پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement