نیوزی لینڈ نے بھارت کو دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ہرا کر 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔آج پونے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 113رنز سے ہرایا، تیسرے دن 359 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 245 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔بھارت کو 12 برس بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست ہوئی ہے۔اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اور دوسری اننگ میں نیوزی لینڈ نے 259 اور 255 رنز بنائے تھے جبکہ بھارت نے پہلی اور دوسری اننگ میں 156 اور 245 رنز بنائے تھے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ یکم نومبر سے شروع ہو گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement