تازہ ترین

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اپنی ساکھ کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں تمام ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار ہیں، اگر بھارت کو کوئی خدشات ہیں تو ہم سے بات کرے ہم ان خدشات کو دور کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کا اعلان کرنا ہے جس کا ہم بھی انتظار کررہے ہیں، امید ہے آئی سی سی جلد شیڈول کا اعلان کردے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں کرائیں گے، کھیل اور سیاست دونوں کو الگ رکھنا چاہئے، آئی سی سی کو خط لکھا تھا جس کے جواب کا انتظارہے۔

Leave A Comment

Advertisement