لاہور میں سموگ کی وجہ سے قائداعظم ٹرافی کے میچز بھی متاثر ہوگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے لاہور کے میچز دوسرے شہروں میں منتقل کردئیے۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سموگ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، پنجاب میں قائداعظم ٹرافی گروپ سی کے لاہور، ملتان اور شیخوپورہ میں ہونے والے شیڈول میچز ہری پور، صوابی اور آزاد کشمیر کے علاقے میرپور منتقل کردئیے گئے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے میچز منتقلی کا فیصلہ کھلاڑیوں کی صحت کے پیش نظر کیا ہے، سموگ کی صورتحال بہتر ہونے پر میچز دوبارہ پنجاب میں کرانے پر غور ہوگا۔پنجاب حکومت نے سموگ کی وجہ سے آٹ ڈور کھیلوں کو روکنے کا فیصلہ کررکھا ہے جبکہ پی سی بی نے ٹیموں کو ری شیڈول پروگرام سے آگاہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ لاہور، ملتان اور شیخوپورہ میں شیڈول میچز کو دوسرے شہروں میں منتقل کیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement