تازہ ترین

چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے معاملے پر موجود ڈیڈ لاک ووٹنگ کے مرحلے سے پہلے ختم ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کے ساتھ نیا فارمولا شیئر کیا ہے، نئے فارمولے کے تحت بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان بھی اپنے میچز نیوٹرل وینیوز پر کھیلے گا، پاکستان نیا فارمولا اگلے تین برس کے آئی سی سی ایونٹس پر لاگو کرنا چاہتا۔ نئے فارمولے کے تحت بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے، پاکستان برابری کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ چلنا چاہتا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے آئی سی سی میٹنگ آج کسی بھی وقت ہونے کا امکان ہے، نئے فارمولے کو ہائبرڈ ماڈل نہیں بلکہ کوئی اور نام دیا جائے گا۔

گزشتہ روز دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات چل رہے ہیں کوشش کریں گے کہ جو پاکستان کے لئے بہترین ہو وہ حاصل کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا وعدہ ہے اب جو بھی ہو گا برابری کی بنیاد پر ہوگا، اب جو بھی فارمولا بنے گا وہ مستقبل کے لیے مثال بنے گا، اب بات صرف چیمپئنز ٹرافی تک محدود نہیں۔

Leave A Comment

Advertisement