تازہ ترین

افغانستان نے بنگلادیش کو پہلے ون ڈے میچ میں 92 رنز سے شکست دے دی۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں افغانستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 235 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔محمد نبی 84 اور حشمت اللّٰہ شاہدی نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلادیش کے تسکین احمد اور مستفیض الرحمٰن نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف 236 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش ٹیم 35ویں اوور میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نجم الحسین 47، سومیا سرکار 33 اور مہدی حسن میراز 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افغانستان کے غضنفر نے 26 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement