تازہ ترین
Latest

پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کیلئے بھر پور تیاریاں کر رہا ہے اوراس صورتحال میں بھارتی ٹیم کے آنے سے انکار پر پاکستان نے بھی سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے اور بھارت کی جگہ رینکنگ میں موجود نویں نمبر کی ٹیم کو مدعو کر نے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ سری لنکا ہوگی  یا ویسٹ انڈیز ہو سکتی ہے۔وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرتے ہوئے آئی سی سی کے قوانین کو سامنے رکھتے ہوئے بھارت کے نہ آنے کی صورت میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وفاقی حکومت نے پی سی بی کو ہدایت کی کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی میں شریک ہونے سے انکار کی ٹھوس وجوہات پوچھی جائیں ۔

آئی سی سی قانون کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا پہلا ایڈیشن 1998 میں ہوا تھا، اسے منی ورلڈکپ بھی کہا جاتا ہے، ایونٹ میں آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سرفہرست 8 ٹیمیں شرکت کرتی ہیں، جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا جاتا ہے۔قانون کے مطابق اگر کوئی بھی ٹیم کسی بھی وجہ سے شیڈول آئی سی سی ایونٹ کھیلنے سے انکار کردیتی ہے تو آئی سی سی کسی بھی ملک کو میزبان ملک کا دورہ کرنے کے لیے مجبور نہیں کر سکتا ہے۔

تاہم، قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ ٹاپ 8 میں سے کسی بھی ٹیم کے انکار کی صورت میں رینکنگ میں موجود نویں نمبر کی ٹیم کو مدعو کرے جو قانون کے مطابق خود بخود اس ایونٹ کھیلنے کی اہل ہوجاتی ہے۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ 2023 میں نویں نمبر پر سری لنکا کی ٹیم موجود تھی، یعنی بھارت اگر انکار کردیتا ہے تو سری لنکا کو طلب کیا جاسکتا ہے لیکن یہ فیصلہ آئی سی سی کے لیے اتنا بھی آسان نہیں ہوگا۔ حکومت نے بورڈ کو پیغام دیا کہ پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے حکام کو اعتماد میں لیکر دیگر بورڈز سے بھی رابطہ کرے اور بھارت کے انکار کی صورت میں سری لنکا یا ویسٹ انڈیز کو بلانے کیلئے کام کیا جائے۔

 

Leave A Comment

Advertisement