تازہ ترین
Latest

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن  17 وکٹیں گر گئیں۔پرتھ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ جا سکے۔ نتش کمار 41 ، رشبھ پنت 37 اور کے ایل راہول 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بھارت کی تمام وکٹیں فاسٹ بولرز نے حاصل کیں، جوش ہیزل ووڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

بعد ازاں کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 67 رنز اسکور کیے۔ ایلکس کیری سب سے زیادہ 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔بھارت کے جسپریت بھمرا نے 4، محمد سراج نے 2 اور ہرشیت رانا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement